کراچی (نیوز رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی نے متوسط اور غریب طبقے کو موت کی دہلیز تک پہنچا دیا ہے۔ ملک آٹو پر چل رہا ہے، جسکا جب دل کرتا ہے اشیا ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ملک میں جاری جوڑ توڑ کے زریعے جہاں حکومت گرانے اور بنانے کا فارمولا طے کیا جارہا ہے وہیں اختیارات و وسائل کی عوام تک منتقلی، مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کا فارمولا بھی طے کیا جائے کیونکہ عوام میں اب ایک جھوٹ کے بعد دوسرے جھوٹ کو برداشت کرنے کی سکت نہیں رہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاوس میں ڈسٹرکٹ ساوتھ سے نوجوانوں کی پی ایس پی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ بوسیدہ نظام کے تحت پاکستان مزید نہیں چل سکتا۔
مصطفی کمال
مہنگائی نے غریبوںکو موت کی دہلیز تک پہنچادیا‘ مصطفی کمال
Mar 02, 2022