نسیم شاہ پنڈی ٹیسٹ کیلئے قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے 

Mar 02, 2022

راولپنڈی، (اسپورٹس رپورٹر)نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو حارث رؤف کی جگہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔اس سے قبل وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اعلان کردہ ٹریولنگ ریزرو کا حصہ تھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر حارث رؤف کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ لہٰذا وہ چار مارچ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ اب پانچ روز تک آئیسولیشن میں رہیں گے، جس کے اختتام پر ان کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ حارث رؤف کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی ری ٹیسٹنگ کی گئی۔ ان تمام ارکان کی ری ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آئے ہیں۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ برائے پنڈی ٹیسٹ: بابر اعظم (کپتان) (سنٹرل پنجاب)، محمد رضوان (نائب کپتان) (خیبر پختونخوا)، عبداللہ شفیق (سنٹرل پنجاب)، اظہر علی (سنٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، افتخار احمد (خیبرپختونخوا)، امام الحق (بلوچستان)، محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)، نسیم شاہ (سینٹرل پنجاب)، نعمان علی (ناردرن)، ساجد خان (خیبر پختونخوا)، سعود شکیل (سندھ)، شاہین شاہ آفریدی (خیبرپختونخوا)، شان مسعود (بلوچستان) اور زاہد محمود (سندھ) شامل  ہیں۔
واضح رہے کہ حارث رؤف آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ  سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں