یوکرین تنازع، فیفا نے روس کو ورلڈکپ سے باہر کردیا

دوحہ(آئی این پی) یوکرین میں جنگی کارروائیوں کے بعد فیفا نے بھی روس پر فٹبال کے عالمی ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی لگادی۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ہرقسم کے مقابلوں میں روس کے حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ فیفا اور دی یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا)نے مشترکہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کسی بھی قسم کے فٹبال مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکے گا۔اس کے علاہ یوئیفا نے روسی توانائی کمپنی گیزپروم کے ساتھ اسپانسر شپ کا معاہدہ بھی منسوخ کردیا ہے، جو 2012سے جاری تھا جس کی قیمت تقریبا 40ملین یورو فی سیزن بتائی جارہی ہے۔دوسری جانب روس کی قومی فٹبال ٹیم نے 24مارچ کو قطر 2022ورلڈکپ کے پلے آف مرحلے کے لیے پولینڈ کے ساتھ کھیلنا تھا۔ تاہم روسی فٹبال فیڈریشن کی جانب سے اب تک کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔اس سے قبل یوئیفا چیمپئن شپ 2021-22 کے فائنل کی میزبانی روس سے واپس لے لی گئی تھی جبکہ یوکرین کے ہمسایہ ملک پولینڈ نے روس کی جانب سے یوکرین میں فوجی کارروائی کے خلاف روس سے فٹ بال ورلڈکپ کا کوالیفائر میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیفا نے بین الاقوامی میچز میں روسی پرچم اور ترانے کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی اور کہا تھا کہ روس میں کوئی بھی بین الاقوامی فٹ بال میچ نہیں کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...