رومانزہ گالف ایونٹ بین الاقوامی پلیئر چارلی ہل کی ٹیم نے جیت لیا 

ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان میں دو روزہ رومانزہ افتتاحی گالف ایونٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ ایونٹ میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، سپین، سویڈن، آسٹریلیا، شمالی آئرلینڈ اور پاکستان سے 30 کھلاڑیوں (12 بین الاقوامی اور 18 قومی) پر مشتمل کل 10 ٹیموں نے حصہ لیا۔تقریب کے باقاعدہ افتتاح میں بین الاقوامی اور قومی گالفرز، معززین اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سر نک فالڈو نے کھیل کے بارے میں کوچنگ کے حوالے سے جونیئرز، خواتین اور مردوں کے لیے گولف کلینک کا انعقاد کیا۔ایونٹ کا آغاز پہلے دن رجسٹریشن کے بعد ٹی شارٹ کے ساتھ کیا گیا۔ دوسرے دن چیلنج میچ دو ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں تین تین کھلاڑی شامل تھے۔ بین الاقوامی گولفر چارلی ہل (برطانیہ) کی قیادت میں ٹیم نے 14-12 پوائنٹس سے میچ جیت لیا۔بین الاقوامی کھلاڑیوں نے اس ایونٹ کو پاکستان میں گالف کی مہارت کے ایک نئے دور کے آغاز کے طور پر اشارہ کیا۔ گالفرز نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں سگنیچر گالف اور کنٹری کلب میں مزید بین الاقوامی ایونٹس بھی منعقد کیے جائیں گے۔
گالف ایونٹ 

ای پیپر دی نیشن