ملتان (سپیشل رپورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نو منتخب جنرل سیکرٹری ملک ارشد حسین بھٹی کو چارج دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت مرزا عزیز اکبر بیگ نے کی اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری سجاد حیدر میتلا نے نو منتخب جنرل سیکرٹری ملک ارشد حسین بھٹی کو ہار پہنایا اور مبارک باد اورچارج دیا تقریب میں مرزا عزیز اکبر بیگ،ملک حیدر عثمان،چوہدری طاہر محمود،مالک خان لنگاہ،سجاد حسین ٹانگرہ،خالد ابن عزیز اور چوہدری محمد شاہد انصاری،کاشف گیلانی، ملک مشتاق کنہوں،رانا اقبال نون اور وکلاکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ملک ارشد حسین بھٹی نے کہا کہ میںتمام وکلاء کا مشکور ہوں انہوں نے جو مجھ پر اعتماد کیا ہے مایوس نہیں کروں گا۔جبکہ ہائیکورٹ بارکے زیر اہتمام وکلاکا شکریہ ادا کرنے کی تقریب سے صدر میاں عادل مشتاق نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ امیدواران الیکشن میں کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن وکلاکی فلاح کے لئے جیب سے خرچ نہیں کرتے انہوں نے اعلان کیا گزشتہ سال وکلا کے لئے جوکافی بار کی طرف سے دی جا رہی تھی وہ اب میں اپنی جیب سے ادا کروں گا اور کبھی بھی بار کے فنڈ کو ناجائز خرچ نہیں کریں گے۔ سابق صدر حیدر عثمان، چوہدری محمد حسین جہانیاں، چوہدری عبدالغنی، رمضان خالد جوئیہ اور وکلاء نے صدر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم میاں عادل سے یہی توقع رکھتے ہیں اور مید کرتے ہیں کہ وہ وکلاء اور بار کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے ۔
تقاریب