میپکوٹیموں کا آپریشن، ایک روزمیں 109 بجلی چور پکڑ لیے

ملتان ،روجھان(نیوز رپورٹر،کورٹ رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے ایک روزمیں 109صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ ایک لاکھ26ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر23لاکھ روپے جرمانہ ۔18کیخلاف مقدمات درج۔ 28 فروری کو ملتان سرکل میں 23صارفین کو بجلی چوری کرنے پر618948روپے جرمانہ  اور ایک ایف آئی آر۔ ڈی جی خان سرکل24 بجلی چوروں کو477715روپے جرمانہ اور13 ایف آئی آر ز، وہاڑی سرکل میں 6صارفین کو84000روپے جرمانہ ، بہاولپور سرکل میں 4صارفین کو60444روپے جرمانہ ،ساہیوال سرکل میں 6بجلی چوروں کو116320روپے جرمانہ، رحیم یار خان سرکل میں 16صارفین کو250500روپے جرمانہ، مظفرگڑھ سرکل میں 18صارفین کو267000روپے جرمانہ اور4مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں 3بجلی چوروں کو 57207روپے جرمانہ اورخانیوال سرکل میں 9بجلی چوروں کو369106روپے جرمانہ کیا گیا۔ بہاولپور سرکل کی سرویلنس ٹیم نے فروری 2022 کے دوران بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 39مختلف کیٹگریز کے صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ محکمہ کو ایک لاکھ 72ہزار یونٹس نقصان پہنچانے پر تقریباََ34لاکھ روپے جرمانہ کیا۔جبکہ ایس ڈی او واپڈا روجھان ظفراقبال جنجوعہ، ایس ایچ او عمرکوٹ رانا طاہر نے پولیس نفری و ایلیٹ فورس کے ہمراہ قومی تنصیب چوری کرنے والوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد برقی ٹرانسفارمرز لئے اور کنڈا سسٹم بھی تاروں سمیت اتار لیئے گئے ۔
 بجلی چور

ای پیپر دی نیشن