بلوچستان سے چلنے والی گرد آلود ہواوں نے کراچی کا موسم پھر بدل دیا

کراچی کا موسم پھر تبدیل ہو گیا ہے، بلوچستان سے چلنے والی گرد وآلود ہواوں نے موسم بدل دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے موسم میں مغربی سسٹم کی انٹری ہوگئی ہے، مختلف علاقوں میں بلوچستان سے چلنے والی گرد وآلود ہوائیں چلنے لگی ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تیز ہواوں کے چلنے سے موسم تبدیل ہو گیا ہے، سرجانی، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، ملیر، گلشن اور صدر کے اطراف گرد وآلود ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں۔کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت شہر میں 16 کلو میٹر بھی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن