حکومتی پالیسیوں کی بدولت معاشی ترقی مثبت سمت میں گامزن ہے.خسرو بختیار

صنعتوں اور پیداوار کے وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت معاشی ترقی مثبت سمت میں گامزن ہے۔

بدھ کی شام اسلام آباد میں اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب کے ہمراہ صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برآمدات اور ترسیلات بیالیس ارب ڈالر سے بڑھ کر چونسٹھ ارب ڈالر ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ سال کے لئے چھتیس ارب ڈالر کا برآمدات کا ہدف پورا کرنے کے لئے سخت محنت کررہی ہے۔خسرو بختیار نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ صنعتوں کے فروغ اور سرمایہ کاری پیکیج کا مقصد ‘ غیر دستاویزی معیشت کو دستاویزی بنانا‘ سرمائے کو تعمیری شعبے کی طرف منتقل کرنااور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر مراعات دینا اور پاکستان کے صنعتی شعبے کی بنیاد کو توسیع دینا ہے۔اس موقع پر فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے تاریخی پیکج دیاہے مگر یہ عجیب بات ہے کہ اپوزیشن عوام کے فائدے کے اس اقدام پر بھی شورمچا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن