صدر کاجدید تعلیم سے آراستہ ہنرمند افرادی قوت تیارکرنے پر زور

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدید تعلیم سے آراستہ ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے پر زوردیا ہے۔وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے جس کا موضوع تھا پاک برطانیہ تعلیمی راہداری کامیابیاں اور مستقبل کے مقاصد۔صدر نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کا خیرمقدم کیا ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں برٹش کونسل کے کردارکوسراہا ۔اس سے پہلے وفاقی تعلیم اورپیشہ وارانہ تربیت کے وزیر شفقت محمود نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تعلیم کے شعبے میں انتہائی مستعدی سے کام کررہی ہے اور اعلی تعلیمی کمیشن نے اعلی تعلیم کیلئے 123 ارب روپے سے زائد مختص کیئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن