لاہور( خصوصی نامہ نگار)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد رفیق ،صوبائی امیر مولانا الیاس فدا حقانی، مرکزی رہنماء مولانا محمد بدرعالم چنیوٹی،صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا قاری اعجاز عابد اور شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس سمیت دیگر علماء نے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر حضرت مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ کی زیر سرپرستی جامع مسجد مدنی حنفیہ میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ہرحال میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتی رہے گی ۔کلمہ کے نام پر لاکھوں مسلمانوں کے جان و مال اورعزتوں کی قربانی دیکر حاصل کئے گئے وطن عزیز پاکستان میں قادیانی آئینی و قانونی طورپر غیر مسلم ہیں ان کو کسی بھی کلیدی عہدہ پرلگانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی۔ حکومت قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی اسلام دشمن سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ، عشق نبویؐکا تقاضہ، آخرت میں حضورؐکی شفاعت اور حصول جنت کا بہترین ذریعہ ہے ۔