لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما شاداب رضا نقشبندی اور جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سردار طاہر ڈوگرنے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے آنے والے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کو اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنا چاہیے بعض سیاسی جماعتیں ملک کو بند گلی میں کھڑا کرنا چاہتی ہیں۔آئینی مسئلے کے حل کے بعد سیاسی بحران پیدا کیا گیا تو اس کے نتائج انتہائی برے اور سنگین ہو سکتے ہیں۔
الیکشن کمشن کو آئینی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے، شاداب رضا نقشبندی
Mar 02, 2023