فیروزوالہ( نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) ضلعی تنظیم کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض احمد گجر نے کہا کہ جیل بھرو تحریک صر ف کمپنی مشہوری کے سوا کچھ نہیں، تحریک انصاف کی قیاد ت کو جیل جانے کا اتناہی شوق ہے تو مقدمات میں ضمانتیں کیوں کروارہے ہیں، جیل بھرو تحریک چلانی ہے تو عمران خان اپنے کرپٹ حواریوں کے جیل جانے کا رونا دھونا بند کریں پی ٹی آئی کے سابق وزرا اور ارکان اسمبلی نے بیرون ملک جانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں تحریک انصا ف کے دور اقتدار میں جنہوں نے قومی خزانے کوبا پ کا پیسہ سمجھ کر لوٹا ہے وہ جیل بھرو تحریک میں شامل ہونے کی بجائے جلدراہ فرار اختیار کرتے نظر آئیں گے۔