پی ٹی آئی کے دور میں ملک کیساتھ  دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا،خالد جوئیہ 


 کاہنہ (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوراقتدار میں ملک و قوم کے ساتھ دشمنوںجیسا سلوک کیا گیا عمران نیازی نے کھربوں روپے قرضوں کا بوجھ پاکستانی عوام پر ڈال دیا جسکی وجہ سے مہنگائی کا طوفان کھڑا ہو گیا قرضوں کی وجہ سے ایک سال ہونے کو آیا لیکن ملک اپنے پائوں پر کھڑا نہ ہو سکا موجودہ حکومت اگر مشکل فیصلے کرے تو مہنگائی کا طوفان جو پہلے ہی بے قابو ہے مزید تباہی لا سکتا ہے عمران نیازی کی تنز مذاج تقریروں نے ہمسائے ممالک کے ساتھ بھی تعلقات ختم کروا دئے ہیں جن کو بحال کرنے کیلئے حکومت بھرپور کوششیں کر رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن