لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری وسابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ کاش ایسا ہو جائے کہ جس برق رفتاری سے لاڈلے کو ہر جگہ سے ریلیف مل رہا ہے تو ٹھیک اسی طرح سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کی بھی تحقیقات کروائی جائیں۔بھٹو شہید کو مرنے کے بعد ہی انصاف مہیا کردیا جائے کیونکہ اس حوالے سے تو خود اسی بینچ کے ایک جج نے اپنی زندگی میں ہی کہہ دیا تھا کہ بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا تھا۔بھٹو شہید کی اس حوالے سے پیٹشن معزز عدالت میں پڑی ہوئی ہے۔جس کو زیر سماعت لا کر ملک کے پہلے منتخب وزیر اعظم کو انصاف دلوانے کی اشد ضرورت ہے۔میں امید کرتی ہوں کہ پیپلز پارٹی کو بھی اسی تیز رفتاری سے انصاف مہیا کیا جائے گا،جس تیزی کے ساتھ لاڈلے کو انصاف مہیا کیا جارہا ہے۔
ذوالفقار بھٹو کے عدالتی قتل کی تحقیقات کرائی جائے، نرگس فیض ملک
Mar 02, 2023