کراچی (اسٹاف رپورٹر) دی ایجوکیٹرز کے زیرِ اہتمام علی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن (فیروز پور روڈ لاہور) میں ملکی سطح پرانیسویں سالانہ تقریری مقابلوں اور مباحثوں کا انعقاد کیا گیا۔ کلسٹراور ریجنل لیو ل پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں سے جیتنے والے طلبہ ملکی سطح پر منعقد کیے جانے والے اس مقابلے کے اہل قرار پائے۔پرائمری سطح پر طلبہ نے اُردو اورانگریزی تقاریر جبکہ سیکنڈری سطح پراُردو اور انگریزی مباحثوں میں حصّہ لیا۔ مہمانِ خصوصی اطہر طاہر اور گروپ ڈائریکٹربیکن ہاؤس گروپ علی رضا نے جیتنے والے طلبہ میں ٹرافی اور سر ٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ مس حمیرا حمید،مس عطیہ شاہ بخاری اور مس سیدہ فرحانہ محمود نے مقابلے میں بطورِ جج شرکت کی۔ دی ایجوکیٹرز نارتھ ریجن کے طلبہ مُلکی سطح پر منعقد ہونے والے اس مقابلے میں فاتح قرا ر پائے۔ دی ایجوکیٹرز کے زیرِ اہتمام گزشتہ19سال سے سالانہ بنیادوں پر تقریری مقابلوں اور مباحثوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔جس میں مُلک بھر سے دی ایجوکیٹرز کی مختلف برانچز میں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات حصّہ لیتے ہیں۔یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو نہ صرف نوجوان مقررین کے فنِ خطابت اور قوتِ اعتماد کی نشو ونما کرتا ہے بلکہ انھیں مُلک گیر پہچان بھی دیتا ہے۔
دی ایجوکیٹرز
دی ایجوکیٹرز میںسالانہ تقریری مقابلوں و مباحثوں کا انعقاد
Mar 02, 2023