کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سیلانی ویلفیر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سرپرست اعلی مولانا بشیر فاروقی نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں سیلانی کے زیر انتظام چلنے والے منصوبوں،ان کے دائرہ کار میں مزید اضافہ اورباہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنرسندھ نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے سیلانی کے تمام منصوبے مثالی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلانی اور دیگر فلاحی ادارے حکومت کا دست و بازو ہیں، ان کی کاوشوں کی بدولت عوام کو بنیادی سہولیات کی فرہمی ممکن ہورہی ہے ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ مولانا بشیر فاروقی ہمارے لئے رول ماڈل ہیں ، مخیر حضرات کا سیلانی کے ساتھ اعتماد اور تعاون لائق تحسین ہے۔مولانا بشیر فاروقی نے کہا کہ سیلانی کے ساتھ گورنر سندھ کے تعاون پر مشکور ہیں ۔
سیلانی ویلفیر ٹرسٹ
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے مولانا بشیر فاروقی کی ملاقات
Mar 02, 2023