اہم معاملات پر فل کورٹ فیصلہ ہونا چاہئے‘ رحمت وردگ


کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی صدر تحریک استقلال رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ بہتر یہی 
ہے کہ ہر اہم قومی معاملے پر اعلیٰ عدلیہ فل کورٹ بٹھاکر فیصلہ دے تاکہ سب فریقین مکمل مطمئن رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے اور پنجاب الیکشن ازخود نوٹس کیس میں بادی النظر میں ججوں کی اکثریت  اختلاف رکھتی ہے کیونکہ  9رکنی بنچ میں سے 4جج پہلے ہی اختلاف کرکے الگ ہوگئے تھے۔باقی 5رکنی بنچ میں سے بھی 2 ججوں نے اختلافی نوٹ لکھا۔ رحمت خان وردگ نے کہا کہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ 6جج اختلاف کرگئے اور 3ججوں نے 90روز میں الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن