کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے خوراک مکیش کمار چاولہ اور ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف اضلاع میں کھانے پینے کی غیر معیاری اشیا کی فروخت کی روک تھام کے لیے اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ اسی سلسلے میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی جیکسن مارکیٹ کیماڑی میں کاروائی کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر خان کی سربراہی میں چھاپے مارے۔ ٹیم نے ریسٹورانٹ اور کھانے پینے کی اشیا کی جگھوں کا معائنہ کیا۔ دودھ اور کھانے میں استعمال ہونے والے تیل کے معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر موبائل ٹیسٹنگ لیب بھی ٹیم کے ہمراہ تھی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر خان ضلع غربی نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیا استعمال کرنے پر متعدد ریسٹورانٹ پر جرمانے ائد کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع غربی محمد بشیر خان نے کہا کہ صوبائی وزیر برائے خوراک مکیش کمار چاولہ اور ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر کی سخت ہدایت ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور عوام کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔