ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ اولین ترجیح ہے،سید شرف علی شاہ


کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سالانہ ہفتہ طلباء پروگرام9مارچ2023ء  تک بورڈ کی سماعت گاہ میںمنعقد ہو گا تقریب کا آغاز یکم مارچ سے ہو چکا ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ و انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز پروفیسر سید شرف علی شاہ نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اسی حوالے سے میٹر ک بورڈ نے سالانہ ہفتہ طلباء کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ اسپورٹس حور مظہر نے کہا کہ تقریباً 160 سے زائد اسکولوں نے انٹری فارم بورڈ کے ریسرچ سیکشن میں جمع کرائے تھے ۔ واضح رہے کہ 8مارچ کو شب برآت ہونے کی وجہ سے انگلش تقریرمقابلہ اب 13مارچ کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آج 2مارچ کو مقابلہ حسن نعت خوانی، 6مارچ کو مقابلہ اردو تقریر عنوان (جو ہو ذوقِ یقین پیداتو کٹ جاتی ہیں زنجیریں)، 7مارچ کو مقابلہ سندھی تقریر عنوان(کوشش کامیابی جی کنجی آھیی)،13مارچ کو مقابلہ انگلش تقریر  و Topic (Books are Better Than Their Movies)، 9مارچ کو مقابلہ ملی نغمات منعقد ہوں گے ان مقابلہ جات میں تین منٹ کا وقت ایک طلباء کو دیا جائے گا۔ان مقابلہ جات میں منصفین کے فرائض اپنے اپنے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات انجام دیں گے۔ ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر نے طلباء و طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقابلہ جات کے دن اپنے اپنے اسکول یونیفارم اور اسکول کارڈ کے ہمراہ آئیں، طلباء و طالبات کو بورڈ آفس لے کر آنے اور جانے کی ذمہ داری اسکول انتظامیہ کی ہو گی۔ 
سید شرف علی شاہ

ای پیپر دی نیشن