صحافی معاشرہ کی آنکھ اور کان کا کام کرتا ہے ۔ گورنرسندھ 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرہائوس میں سندھ میڈیا فورم کی جانب سے 5 سینئر صحافیوں کے لئے تقریب پذیرائی کا انعقاد ہوا ۔ تقریب میںگورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب میں گورنر سندھ نے قمر احمد ،شاہد حسین ،رفیق شیخ،شیر محمد کھاوڑ اور خدا بخش ارباب کو ان کی صحافتی خدمات پر ایوارڈز دیئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ صحافی بڑی سے بڑی مشکل کا سامنا اپنے قلم کے ذریعہ کرتا ہے اورصحافی معاشرہ کی آنکھ اور کان کا کام کرتا ہے اس کے قلم سے نکلی ہوئی بات عوام کے مسائل کو اجاگرکرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال ہم سے حب الوطنی کا تقاضہ کرتی ہے کیونکہ ہم پاکستانی سے زیادہ خود کو اپنے علاقہ کے نام سے متعارف کروانے میں فخر محسوس کرتے ہیں اس ملک نے ہمیں سب کچھ دیا ہے سوال یہ ہے کہ ہم نے ملک کو کیا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے ،صرف اخلاص اور درست سمت کا تعین ضروری ہے آج ہمیں اپنے لئے ایک واضع سمت کا تعین کرنا ہوگی اوراپنے وسائل کا بھرپور استعمال کرنا ہوگا تاکہ اقوام عالم میں ایک نمایاں مقام حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کردار بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے، آپ کی ذرا سی کوشش سے ہم عوام میں اس بارے میں آگاہی پیدا کرسکتے ہیں ، آئیے ہم سب مل کر عہد کریں کہ ہم پاکستان کی بقا،سلامتی اور استحکام کو ہر چیز پر فوقیت دیں گے۔ 
گورنرسندھ 

ای پیپر دی نیشن