اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے ہیڈ کوارٹرز انجینئرز ڈویژن راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انہیں پاک آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم (یو ایس اینڈ آر ٹی) کی جانب سے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر ریسکیو ٹیم کے ارکان سے ملاقات اور بات چیت کی۔ آرمی چیف نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور زلزلے میں ریسکیو کی کوششوں کے دوران کئے گئے قابل تعریف کام کو سراہا۔ آرمی چیف نے ترکیہ اور شام کے ساتھ ہمارے پائیدار تزویراتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور خاص طور پر مشکل کے وقت میں مدد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔