اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مزاحیہ تماشہ فلاپ ہوا۔ تحریک اب شروع ہوگی جب تم جرائم پر جیل جائو گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کے اعلان پر وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا او بھائی! کون سی جیل بھرو تحریک؟۔ مریم اورنگزیب نے کہا آئین کا تحفظ تمہارا فرض تھا۔ جب تم نے عالمی سازش کے جھوٹ سے صدر‘ سپیکر‘ ڈپٹی سپیکر سے آئین شکنی کرائی۔ آئن شکن فارن ایجنٹ توشہ خانہ چور کا کٹہرے میں نہ آنا آئین اور قانون کا مذاق ہوگا۔