لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل کی ہداہت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر رباب ملک نے کمرشل انسپکٹرز سمیت سپیشل ٹکٹ ایگزامینرز گروپ کے ہمراہ ماہ فروی میں مختلف ٹرینوں پر ا مختلف چھاپوں کے دوران ٹرینوں کی ڈائنگ کارز، صفائی ستھرائی، کھانے پینے کی اشیاء کا معیار سمیت کراکری کو بھی خصوصی طور پر چیک کیا گیا۔
چانک چھاپوں کے دوران 2 ہزار 13 بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانے کی مد میں 27 لاکھ 56 ہزار 390 روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروادیئے۔