لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک دشمن،دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کا عزم کئے ہوئے ہے۔ لاہور پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت رواں سال اب تک 5618 قانون شکن اور جرائم پیشہ عناصر گرفتار کئے ہیں۔سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔جبکہ سی سی پی او لاہور کی صدارت میں کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سہیل سکھیرا،ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک،ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف،ایس ایس پی انوسٹی گیشن انوش مسعود چوہدری، ڈویژنل ایس پیز آپریشنز اور انوسٹی گیشن ونگز، ایس پی اے وی ایل ایس، تمام ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پیز اے وی ایل ایس و سی آئی اے سمیت متعلقہ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے انوسٹی گیشن،آپریشنز،سی آئی اے اور اے وی ایل ایس کے تحت زیر التوا مقدمات کی تفتیش میں پیش رفت کا جائزہ لیا ۔