حکم عدولی ، تھانہ رائیونڈ کے سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم


لاہور(خبرنگار)جوڈیشیل مجسٹریٹ رانا شفیق الرحمان نے حکم عدولی پر تھانہ رائیونڈ کے سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئی جی پنجاب کو 7 دن میں مقدمہ درج کرکے کاپی عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا۔ شوکاز نوٹس کے اجراء کے باوجود سب انسپکٹر نے چالان جمع نہ کروایا۔

ای پیپر دی نیشن