سندھ کی عوام پیپلز پارٹی سے بیزار ہوچکی، سید زین شاہ 


حیدرآباد(بیورو رپورٹ ) سندھ مارچ کا حیدرآباد پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا جائے گا۔سندھ یونائیٹڈ پارٹی سید زین شاہ کا سکھر سے کراچی تک پیدل مارچ وقت کی ضرورت  و پیپلزپارٹی کی طرز حکمرانی کے خلاف جدوجہد کرنے  و پیپلزپارٹی حکومت کی نااہل کارکردگی مہنگائی  پر سندھ کی عوام پہلے سے ہی پیپلزپارٹی سے بیزار ہو چکی ہے ،سندھ یونائیٹڈ پارٹی سندھ مارچ کا مسلم لیگ فنکشنل و جی ڈی اے ہر اضلاع ہر شہر گاوں گوٹھوں میں بھرپور استقبال کرتی رہی،اسی طرح حیدرآباد میں بھی مسلم لیگ فنکشنل سید زین شاہ و سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا بھرپور استقبال کرے گی۔
مسلم لیگ فنکشنل  حیدرآباد کی جانب سے سندھ  یونائیٹڈ پارٹی،سندھ صوفی فورم، انجمن تاجران و سماجی کاروباری حضرات کا استقبالیہ کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی گئی۔سینٹرل جیل حیدرآباد سے استقبال کیا جائے گا،حیدر چوک پر پیپلزپارٹی حکومت کی ناقص کارکردگی کے خلاف جلسہ کیا جائے گا۔حیدرآباد عوام کے سامنے پیپلزپارٹی حکومت کا تیسرا دورے حکمرانی کی کارکردگی سندھ سے ناانصافی عوام کے ساتھ ظلم جبر کرپشن مہنگائی سندھ کے تمام اداروں کو کرپشن کا گڑ بناکر جس طرح پیپلزپارٹی کے وزیروں  و مشیروں،من پسند افسران نے لوٹا   و سندھ کے عوام کو جتنا نقصان دیا شاید اس کی مثال نہیں ملتی۔دہیی و شہری لوگوں میں نفرت کا بیچ پیپلزپارٹی نے جس طرح پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن سندھ کے عوام نے اس سازش کو ناکام بنایا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سندھ کارڈ  و لسانیت کا بیج بونے کی بھرپور کوشش کی لیکن سندھ میں رہنے والے تمام زبان بولنے والوں نے پیپلزپارٹی حکومت کی سازش کو بے نقاب کیا۔مسلم لیگ فنکشنل وہ واحد پارٹی ہے جو شروع سے لیکر پیپلزپارٹی سے ہر جگہ مقابلہ کررہی ہے،سندھ میں اپوزیشن کا حق ادا کررہی ہیں و سندھ کے ہر مسئلے پر بات کررہی ہے،پیپلزپارٹی حکومت نے  پندرہ سالہ دورے حکومت میں جو سندھ کی تباہی کی ہے شاید اس کی مثال نہیں ملتی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...