ٹنڈوالہ یار(بیورورپورٹ) ملک بھر کی طرح ضلع ٹنڈوالہیار میں بھی ساتویں اور ملکی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے آج ٹنڈوالہیار میں ایک عمارت پرنمبر لگاکرباقاعدہ افتتاح کیا، انہوں نے کہا کہ مردم شماری ایک قومی مہم ہے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار ولی محمد بلوچ، ایس ایس پی سلیم شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون،محمد ابراہیم عالمانی، اسسٹنٹ کمشنر شیراز لغاری، پاکستان اداراہ شماریات کے ضلعی افسر علی بخش سومرو، نادرا ضلعی افسر ایاز علی کلہوڑو، دیگر تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران بھی کمشنر حیدرآباد کے ہمراہ تھے۔
بعد ازاں کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ٹنڈوالہیار میں ملکی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا افتتاح کیا ہے جو کہ یکم مارچ 2023 سے یکم اپریل 2023 تک جاری رہیگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مردم شماری ایک قومی مہم ہے جو ہم شروع کرنے جا رہے ہیں اور اس مہم میں فرائض انجام دینے والی تمام ٹیموں کو چاہئے کہ وہ ہر فرد کا اندراج کریں تاکہ صحیح طرح سے لوگوں کی تعداد معلوم ہو سکے۔ ایک سوال کے جواب میں کمشنر حیدرآباد نے بتایا کہ ضلع ٹنڈوالہیار میں مردم شماری کے سیکیورٹی کے حوالے سے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں اس ضمن میں پاک آرمی کے جوان، کیو آر ایف فورس، پولیس فورس کے جوان مردم شماری عملے کے ساتھ ہونگے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار ولی محمد بلوچ اور ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سلیم شاہ نے مردم شماری کے انتظامات کے حوالے سے ت?فصیلی بریفنگ بھی دی۔
ٹنڈوالہ یار، مردم شماری ایک قومی مہم ہے ، بلال احمد میمن
Mar 02, 2023