کینسر سے صحت یاب ہونیوالے بچوں کی مسکراہٹ مسیحا کیلئے بڑا انعام ہے:پروفیسر الفرید ظفر

Mar 02, 2023


لاہور(نیوز رپورٹر)کینسر کی بیماری سے شفایاب ہونےوالے بچوں کی مسکراہٹ مسیحا کے روپ میں کسی بھی ڈاکٹر کیلئے سب سے بڑا انعام ہوتا ہے کیونکہ اللہ کے فضل و کرم کے بعد ڈاکٹرز،نرسز کی ان تھک محنت اور کاوشوں سے دوبارہ بھرپور زندگی گزارنے کے قابل ہوتے ہیں۔اسی طرح جدید میڈیکل سائنس کی ترقی سے آج سرطان کا مرض ایک قابل علاج بن چکا ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ بر وقت تشخیص و علاج سے اس موذی مرض کو جڑ پکڑنے سے قبل ہی اس کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال میں کینسر کے مرض سے صحت یاب ہونے والے بچوں میں گلدستے اور تحائف تقسیم کرنے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزیدخبریں