ملکی ترقی ،منصوبہ بندی کیلئے  مردم شماری بہت ضروری ہے ، امتیاز علی ابڑو

Mar 02, 2023


سجاول  (بیورو رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو نے ضلع سجاول میں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کا افتتاح کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو نے کہا ہے کہ ملک کی نشوونما، ترقی اور منصوبہ بندی کے لیے خانہ و مردم شماری بہت ضروری ہے اور اس سے حکومت کو جو ڈیٹا ملتا ہے اس کی بدولت مختلف شعبوں میں حکومت کو روزگار بڑھانے انفراسٹرکچر اور ملکی وسائل کے بہترین استعمال اور پلاننگ میں مدد ملتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سجاول میں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے موقع پر گفتگو کی۔
 بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ملکی ا?بادی کی مستقبل کی ضروریات جاننے میں مردم شماری کا کلیدی کردار ہے، مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے جس کی خوش اسلوبی کیساتھ انجام دہی میں ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ سرکاری محکموں کا کردار بہت اہم ہے، ملک کی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں کے اہلکاروں کو تربیت دی گئی ہے، مردم شماری میں ادارہ شماریات، نادرا، تعلیم اور دیگر محکمے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے تحت ہر اسٹرکچر کی جیو ٹیگنگ ہوگی، خانہ و مردم شماری کا تمام ریکارڈ اور اندراج روزانہ کی بنیاد پر خودکار نظام کے ذریعے محفوظ کیا جائے گا، گھر گھر ا?نے والے شمار کنندگان اپنے ٹیبلٹس میں سافٹ ویئر کے ذریعے سوالات کے جوابات کا اندراج کریں گے۔

مزیدخبریں