سیالکوٹ(اے پی پی)ایگری کلچر آفیسر (ٹیکنیکل )محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ ذیشان گورائیہ نے کاشتکاروں کو کریلے کی کاشت وسط مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم معتدل آب و ہوا کے علاقوں میں کریلے کی کاشت جولائی تک بھی جاری رکھی جاسکتی ہے۔ پنجاب کے شمالی علاقوں سیالکوٹ، گوجرانوالہ گجرات اوکاڑہ شیخوپورہ لاہور اور حافظ آباد بھی کریلے اور بیج پیداکرنے کیلئے موزوں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیج کے اگا کیلئے 25 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے تاہم کریلے کی کاشت کے لئے زرخیزمیرازمین جس کی تیزابی خاصیت 7یا اس سے کم ہو اورپانی کا نکاس اچھا ہو بہترین ہے۔