گوادر میںچینی کمپنی نے فش پروسیسنگ فیکٹری کی تعمیر شروع کر دی

Mar 02, 2023


لاہور( این این آئی)چینی کمپنی نے گوادر فری زون سائوتھ (فیز I)میںمیں فش پروسیسنگ فیکٹری کی تعمیر شروع کردی ۔ہیزنٹیئن پیلیجک فشری اوورسیز بیس کمپنی نے گزشتہ ماہ چین سے اپنے صنعتی یونٹس کی درآمد شروع کی اور اب کولڈ سٹوریج اور مچھلی کی صنعت کیلئے ضروری دیگر سہولیات کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ کمپنی نے گوادر فری زون (فیزI)میں 5,911 مربع میٹر پر ایک گودام بنایا ہے جس میں 2,000 مربع میٹر پر پھیلی معیاری ورکشاپ بھی شامل ہے جسے سبلیسر کے ڈیزائن کے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔ یہ گوادر فری زون کی پہلی ماہی گیری اور ماہی گیری سے متعلق فیکٹری ہوگی۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان میں کام کرنے کیلئے تمام قانونی اور دستاویزات کے طریق کار پہلے ہی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ یہ صنعت مقامی افرادی قوت کی مہارت سے منسلک ہے اس لیے اس میں ملازمت اور کاروباری مواقع دونوں کے لحاظ سے مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے کی صلاحیت ہے۔

مزیدخبریں