لاہور(کامر س رپورٹر) مسلم لیگ یوتھ ونگ سپین کے زیر اہتمام استحکام پاکستان سیمینار،مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے استحکام کیلئے ہرقسم کی قربانی دینگے۔ سمینار کے مہمان خصوصی چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ نون یوتھ ونگ یورپ سی او ایس ایم ٹی وی گلوبل شہزادہ عثمان طاہر تھے۔ سینئر جرنلسٹ عمران بھٹی سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ اسپین عثمان غنی چیمہ، سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ سپین، توصیف مزمل، سینئر نائب صدر یوتھ ونگ ، گلو بٹ، مرزا عثمان بیگ، فرخ محمود، مدثر اقبال، منیر حسین،نائب صدر یوتھ بارسلونا علی بٹ، لالہ نصیر، علی ظفر اور دیگر نوجوانوں نے شرکت کی ۔