یونیورسٹی آف ایجوکیشن کا دسواں کانووکیشن، 8087 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تقسیم

Mar 02, 2023


لاہور (کامرس رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کا دسواں جلسہ عطائے اسناد گزشتہ روز یکم مارچ 2023ءگزشتہ روز جامعہ کے مرکزی کیمپس ٹاو¿ن شپ، لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) نے کی جبکہ مہمان خصوصی چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر تھے۔ کانووکیشن میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور دیگر تعلیمی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ کانووکیشن میں 15 پی ایچ ڈی، 287 ایم فل،ایم ایس اور 7785 گریجوایٹس و انڈر گریجوایٹس کو اسناد عطا کی گئی۔ اس موقع پر 48 فارغ التحصیل طلباءکو نمایاں پوزیشن پر میڈلز بھی دیئے گئے، یوں مجموعی طور پر 8087 طلبہ و طالبات کو اسناد عطا کی گئی۔ جامعہ کے دسویں کانووکیشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس بار تقریب کی تمام کارروائی قومی زبان اردو میں کی گئی ہے۔ کانووکیشن میں اپنے صدارتی خطاب کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) نے ڈگریاں اور میڈلز حاصل کرنے والے تمام طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کی۔ وائس چانسلر نے تمام مہمانوں کو خوش آمد کہتے ہوئے کہا کہ 2002ءمیں قائم ہونے والی یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کا بنیادی مقصد تعلیم اور دیگر شعبوں کیلئے ایسے افراد تیار کرنا تھا، جن کے پاس کتابی علم کے ساتھ عملی مہارت بھی ہو تاکہ یہاں سے فارغ التحصیل طلباءملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد، تمام ڈویڑنز اور کیمپسز کے ڈائریکٹر/ پرنسپلز، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزیدخبریں