تھائی لینڈ : گولڈن کوبرا مشقیں‘ امریکہ اور 29 ممالک کے 7,394 فوجی شریک 

Mar 02, 2023


بنکاک (آئی این پی)تھائی لینڈ گولڈن کوبرا مشقوں کے انعقاد کے لیے امریکہ اور دیگر درجنوں ممالک کے 7,000 سے زیادہ فوجیوں کی میزبانی کر رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ "گولڈن کوبرا" فوجی مشقوں کی میزبانی کر رہا ہے جس میں امریکہ اور 29 دیگر ممالک کے 7,394 فوجی شریک ہیں۔امریکی فوج کے انڈو پیسیفک فرنٹ کے کمانڈر جنرل جان اکیلینو نے بتایا کہ کوویڈ- 19 کی وبا کی وجہ سے اس مشق کو معطل کرنے کے بعد، اس سال کی مشقیں تقریباً 6000 امریکی فوجیوں اور دوسرے ممالک کے ایک ہزار سے زائد فوجیوں کی موجودگی میں منعقد کی جائے گی۔امریکی جنرل نے مزید کہا کہ  10 مارچ تک جاری رہنے والی یہ مشترکہ مشقیں ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح مشترکہ ردعمل ایک کھلے اور آزاد خطے کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا تاکہ تمام ممالک امن، استحکام اور خودمختاری کو برقرار رکھ سکیں۔بنکاک میں امریکی سفارت خانے نے اس بات پر زور دیا کہ اس سال کی مشقوں میں پہلی بار خلائی مشقوں کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد فوجی کارروائیوں پر شمسی طوفان کے اثرات کو سمجھنا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق ان فوجی مشقوں میں تھائی لینڈ، امریکہ اور جاپان کی فوجی اور سویلین خلائی ایجنسیاں موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق مشقوں کے تمام مراحل میں جاپان، سنگاپور، جنوبی کوریا، ملائیشیا اور انڈونیشیا جیسے ممالک موجود ہیں تاہم انسانی ہمدردی کی مشقوں میں چین، ہندوستان اور آسٹریلیا بھی شریک ہیں۔
تھائی لینڈ مشقیں

مزیدخبریں