نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) دنیا کے امیر ترین افراد 2022 میں 10 کھرب ڈالرز سے محروم ہوگئے جس کی وجہ توانائی اور معاشی بحران سمیت ارضی سیاسی حالات بنے۔
نائٹ فرینک ویلتھ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 2 لاکھ 18 ہزار افراد کو امیر ترین تصور کیا جاتا ہے جن کی مجموعی دولت میں 2022 کے دوران 10 فیصد کمی آئی۔ یہ دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں ایک سال کے دوران آنے والی سب سے زیادہ کمی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کے امیر ترین افراد کئی سال سے بہت زیادہ کما رہے تھے مگر 2022 ان کے لیے تاریخی دھچکا ثابت ہوا۔
امیر ترین افراد