لکھنو (این این آئی) بھارتی ریاست اتر پردیش میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے7 مسلمانوں کو مودی حکومت کی طرف سے قائم کئے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں سزائے موت سنائی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں محمد فیصل، غوث محمد خان، محمد اظہر، عتیق مظفر، محمد دانش، محمد سید میر حسین اور آصف اقبال عرف راکی شامل ہیں۔ ایک اور مسلمان شخص محمد عاطف عرف آصف ایرانی نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔بھارتی ایجنسی نے ان پر مسلح گروپ آئی ایس آئی ایس کے کارندے ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں بھوپال-اجین مسافر ٹرین دھماکے میں ملوث قرار دیا تھا۔
سزائے موت