عمران کو مسلط کرنے والوں کا نام 71ء کے مجرموں کے ساتھ لکھا جائے گا: احسن اقبال


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیاب حکومت کو دھاندلی سے ہٹا کر عمران نیازی کو مسلط کرنے والے کرداروں کا نام 1971ء کے مجرموں کے ساتھ لکھا جائے گا۔ تقریب سے خطاب میں احسن اقبال کی  زیرصدارت پرائم منسٹر باصلاحیت نوجوان انٹرشپ پروگرام کا جائزہ لیا گیا جس کے  تحت حکومت کی طرف سے شروع کے گئے ترقیاتی منصوبوں میں ملک کے نوجوانوں کو چھ ماہ سے ایک سال تک  انٹرشپ دی جائے گی۔ پروگرام کے تحت ملک کے چالیس ہزار نوجوانوں کو نجی اور سرکاری اداروں میں انٹرن شپ کے مواقع دئیے جائیں گے۔
احسن اقبال

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...