اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نامہ نگار) قائداعظم یونیورسٹی میں دو لسانی طلبا تنظیموں میں تصادم کے بعد پولیس آپریشن کر کے جامعہ کے تمام ہاسٹلز کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ یونیوسٹی کے رجسٹرار راجہ قیصر کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں دوباری کلاسز بحال ہو نے میں کم سے کم مزید دو ہفتے درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاسٹلز کی تمام الاٹمنٹس کینسل کر دی گئی ہیں اب نئے سرے سے الاٹمنٹس کی جائیں گی جس کے لیے یونیورسٹی نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا تعلیمی اداروں میں سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تعلیمی معاملات میں کسی قسم کا کوئی خلل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں کی فضا کوتحقیقی اور تخلیقی امور کے لئے سازگار بنایا جائے گا۔ پرتشدد واقعات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر شرپسند عناصر کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا انسداد انتہا پسندی یونٹ دیگر تعلیمی اداروں سے رابطے میں ہے اور دورے کررہا ہے۔ پولیس نے بتایا سپیشل پولیس فورس تعلیمی اداروں میں تعینات کی جائے گی۔
وزیر داخلہ
قائداعظم یونیورسٹی ہاسٹلز 2 ہفتے کیلئے بند: سیاست کی اجازت نہیں دینگے: وزیر داخلہ
Mar 02, 2023