اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ پر نظرثانی اپیل میں پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب کے وکلا اور پراسیکوٹر عدنان عدالت پیش ہوئے، پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایاگیا کہ فوٹوگرامیڑک ٹیسٹ کروانے کیلئے تفتیشی افسر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو لاہورلے کر گیاہے۔ تفتیشی افسر عدالت کا نوٹس ملنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو لاہور لے کرگئے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس کے لیے سب کچھ تیارہوتاہے، فوٹوگرامیڑک ٹیسٹ میں 15 سے 20 منٹ لگتے،عدالت نے تفتیشی افسر کو 3بجے تک ریکارڈ سمیت پیش عدالت ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا، جس کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہونے پر بھی تفتیشی افسراور ریکارڈ عدالت میں پیش نہ ہوسکے جس پر عدالت نے ایس ایچ او کو ریکارڈ عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کیلئے دائر درخواست میں وکیل کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔سماعت آج تک کیلئے ملتوی کر دی۔
ریکارڈ طلب
امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ پر نظرثانی اپیل‘ پولیس سے ریکارڈ طلب
Mar 02, 2023