لاہور (نیوز رپورٹر) نرسنگ کالجوں کے داخلوں کا شیڈول اب یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جاری کرے گی۔ بی ایس سی نرسنگ کے داخلے کے شیڈول کی خلاف ورزی کرنے والے کالج کو دس لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔ بی ایس سی نرسنگ کے طلبہ کیلئے بائیو میٹرک حاضری بھی لازمی کر دی گئی۔ پارٹ ٹائم نرسنگ پروگرامز کروانے والے اداروں کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی جائے گی۔ یہ فیصلے بدھ کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں بورڈ آف سٹڈیز نرسنگ کے 31ویں اجلاس میں کیے گئے۔ جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کی۔ اجلاس میں پنجاب بھر سے 47 نرسنگ کالجوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بی ایس سی نرسنگ کے داخلوں کا شیڈول اور اہلیت کا معیار طے کرنے کیلئے ڈی جی نرسنگ پنجاب کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔
نرسنگ