پاکستان اور بھارت میں رواں ماہ سے شدید گرمی کی پیشگوئی


اسلام آباد (این این آئی)عالمی ماہر موسمیات نے پاکستان اور بھارت میں اس سال مارچ کے آخر سے مئی تک شدید گرمی کی لہروں کی پیشگوئی کی ہے۔عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس کے مطابق پاکستان اور بھارت میں خشک سردی سے رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا جبکہ دونوں ممالک میں مئی کے آخر میں پری مون سون بارشوں کا امکان ہے ۔
جس سے گرمی کی شدت کم ہوسکتی ہے۔عالمی ماہر موسمیات کے مطابق موسم بہار کی ابتدا اور وسط میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا، مغربی ہوائیں شمالی افغانستان، شمالی پاکستان اور بھارت میں بارشوں کا باعث بنتی ہیں۔جیسن نکولس نے کہا کہ سری لنکا اور جنوبی بھارت میں پری مون سون بارشوں کا بھی امکان ہے۔
عالمی ماہر موسمیات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...