کے پی، فروری میں پولیس اور فورسزکے 13 آپریشنز، 40 دہشتگرد ہلاک 


پشاور(این این آئی) خیبر پی کے میں گزشتہ ماہ پولیس و سیکورٹی فورسز نے 13 آپریشنز کیے جس دوران 40 دہشت گرد مارے گئے اس حوالے سے جاری دستاویز کے مطابق  فروری میں کے پی  پولیس وسکیورٹی فورسز نے 13 آپریشنز  کے دوران 40 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ آپریشنز کے دوران 2 اہلکار  شہید اور 2 زخمی ہوئے۔مشترکہ آپریشنز صوبے کے 7 اضلاع لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، پشاور، صوابی ، نوشہرہ اور بنوں میں کیے گئے جن میں سے شمالی وزیرستان میں 9 اور  لکی مروت میں 24 دہشت گرد مارے گئے جبکہ آپریشنز کے دوران 21 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔
خیبر پی کے فورسز آپریشن

ای پیپر دی نیشن