لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس سی میں سی آئی اے پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں اجرتی قاتل ہلاک ہوگیا۔ ورثاء نے الزام لگایا کہ پولیس نے پہلے سے گرفتار ملزم کو مقابلے میں پار کیا ہے۔ سی آئی اے پولیس کے مطابق عمیر عرف عمیری پولیس کو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا اور شہر بھر میں دہشت کی علامت تھا۔ دوسری جانب عمیر کے بھائی زین نے الزام عائد کیا کہ سی آئی اے اقبال ٹاؤن کے اہلکار میرے بھائی کو دو روز قبل پکڑ کر لے گئے تھے۔
پولیس مقابلہ
اجرتی قاتل ‘ شوٹر عمیر عرف عمیری مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
Mar 02, 2023