جھوٹا شخص الف لیلیٰ داستان لے کر ٹی وی پر بیٹھ جاتا ہے: فیصل کریم کنڈی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیرمملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جھوٹا شخص الف لیلا داستان لے کر ٹی وی پر بیٹھ جاتا ہے اور شر اور فساد پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کی ناکامی کے بعد مزید شرمندگی سے بچنے کی خاطر جیل بھرو تحریک واپس لے کر ایک اور کہانی شروع کر دی۔ عمران خان اگر سمجھتے ہیں کہ ان کی جان کو کوئی خطرہ ہے تو پھر مجمع اکٹھا کر کے عدالتوں پر دھاوا کیوں بولتے ہیں؟۔
فیصل کریم کنڈی

ای پیپر دی نیشن