کرونا: 37 نئے کیسز رپورٹ  13 مریضوں کی حالت نازک


 اسلام آباد (این این آئی) قومی ادارہ صحت  نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 37نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 13مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
بدھ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 831 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 37 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح اس مدت میں کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.77 فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔
کرونا

ای پیپر دی نیشن