لاہور‘ کاہنہ + فیروز والا (نامہ نگاران) لاہور کے مختلف علاقوں فیروز والا‘ کاہنہ میں ڈاکوؤں اور چوروں نے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے‘ زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگرسامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے شاہدرہ میں زوہیب کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 10 ہزار‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، کوٹ لکھپت میں مغیث اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر 3لاکھ 45 ہزار‘ زیورات اور موبائل فون، چوہنگ میں مقبول اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ 80ہزار، زیورات اور موبائل فون، گلشن اقبال میں ڈاکوئوں نے عدنان سے اسلحہ کے زور پر2لاکھ اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن میں میاں ادریس سے 65ہزار اور موبائل فون، مناواں میں سجاد سے 45 ہزار اور موبائل فون، راوی روڈ میں صادق سے 22 ہزار اور موبائل فون، مسلم ٹاؤن میں جمیل سے 20 ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ میں ناصر سے 4 ہزار اور موبائل فون، ملت پارک میں قدیر سے6 ہزار اور موبائل فون، شالیمار میں اختر سے3 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے گڑھی شاہو میں اسلم کی دکان سے 3 لاکھ ‘ ڈیفنس، مصطفی ٹاؤن اور ہنجروال اور جوہر ٹاؤن میں سے 4 گاڑیاں، لٹن روڈ کے علاقے سے رکشہ جبکہ ٹاؤن شپ، سمن آباد، اسلام پورہ، غازی آباد، لوئر مال، بادامی باغ اورگوالمنڈی کے علاقوں سے 8موٹر سائیکلیں چوری کرلی۔ پیکو موڑ پر 5ڈاکوؤں نے بنک رقم جمع کروانے جاتے موبائل شاپ مالک رانا فیصل سے سات لاکھ روپے نشتر کالونی، کاچھا سبزی منڈی کے قریب 4ڈاکوؤں نے منڈی جانے والے آڑھتیوں اور پھل فروشوں وقاص، ناصر، عمران، اسلم، اللہ دتہ اور دیگر سے چھ لاکھ سے زائد رقم چھین لی اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔ ویلنشیا ٹاؤن میں ارسلان کی شیشہ کیفے کی دکان سے2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 2 لاکھ اور 3 لاکھ روپے مالیت کے الیکٹرک سگریٹ، حقے اور شیشہ‘ پہاڑویں تھے کے قریب ناکہ لگا کر پٹرول لینے کے لیے جانے والے شہری بلال سے23 ہزار اور فیکٹری ورکر سے15ہزار روپے لوٹ لئے۔ لاہور روڈ کی آبادی خانپور نہر کے قریب ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اسامہ طارق اور اس کی والدہ کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے ماں کے سامنے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا‘ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکو نے بنک سے رقم لے کر آنے والے شہری شفیق احمد کو روک کر لوٹ لیا۔ اسے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کی رقم چھین کر لے گئے۔ سگیاں چوک کے قریب ڈاکوؤں نے ایک کمپنی کے سیل مین ذوالفقار کو روک کر ایک لاکھ 90 ہزار روپے کی رقم اور دو موبائل چھین کر لے گئے۔
ڈاکے
لاہور‘ کاہنہ‘ فیروز والا میں ڈاکے‘ چوریاں‘ متعدد شہری لٹ گئے
Mar 02, 2023