الیکشن کے حامی‘ مشاورت سے پہلے قانونی ابہام دور کئے جائیں: عطا تارڑ


اسلام آباد (خبر نگار + وقائع نگار) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کے پانامہ کیس کی طرح ٹیریان کیس بھی روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔ ہم الیکشن کے حامی ہیں لیکن آئندہ عام انتخابات پر مشاورت سے قبل آئینی اور قانونی ابہام دور کیے جائیں، فارن فنڈنگ کیس میں غیر ضروری درخواستوں کیوجہ سے 6سال لگ گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں نااہل کر دیا جاتا ہے تو دوسری جانب ایک لاڈلے کو ہر سطح پر ریلیف مل جاتا ہے۔ عمران خان مسلسل عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے اسمبلیوں کی توہین کر کے بھاگ گئے اور اب واپسی کے لئے منتیں ترلے کر رہے ہیں۔ عمران خان ٹیرئن کیس میں مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ جعلی بیان حلفیاں لگائیں گئیں، لاس اینجلس کی عدالت فیصلہ بھی ریکارڈ پر ہے۔ انصاف کا پلڑا مساوی ہونا چاہیے، سپریم کورٹ کے دو ججز نے اپنے اختلافی نوٹ میں دو ججز کے فیصلے کو شامل رکھنے کی بات کی۔ وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے اس فیصلے کی تشریح کی ہے کہ یہ فیصلہ 4۔3سے ہے۔
عطا تارڑ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...