گگو منڈی (نامہ نگار) سیاچین کے محاذ پر تعینات پاکستانی فوج کے جوان محسن جاوید شہید ہو گئے۔ ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی اور سول حکام کی شرکت، تفصیلات کے مطابق گگو منڈی کے نواحی گائوں کے رہائشی فوجی جوان محسن جاوید گزشتہ روز دوران ڈیوٹی شہید ہو گئے تھے۔ گزشتہ روز نماز جنازہ کے بعد گگو منڈی کے قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں بریگیڈئر فرخ ڈی ایس پی عمر فاروق اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی اور دیگر حکام کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاک آرمی کے دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور پاک فوج کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی۔
شہید / سپردخاک