اغوا ء برائے تاوان اورپلاٹ پرقبضہ، خصوصی عدالت نے ملزم کی ضمانت خارج کر دی

Mar 02, 2023


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج حامد حسین نے اغوا برائے تاوان اور پلاٹ پر قبضے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی ہے اغوا برائے تاوان اور پلاٹ پر قبضہ کے مقدمہ میں نامزد خادم حسین نے گزشتہ سال 30مارچ کو عدالت سے عبوری ضمانت کروا ئی تھی بعد ازاں تاریخ سماعت پر حاضر ہونے کے بعدملزم روپوش ہو گیا تھا جسے رواں سال جنوری میں پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا تھا ۔گزشتہ روز سماعت کے موقع پر مدعی کے وکیل بلال رضا ایڈووکیٹ بھی عدالت میں موجود تھے،تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے گزشتہ سال مقدمہ درج کیا تھا ۔

مزیدخبریں