راولپنڈی(محبوب صابر /جنرل رپورٹر) شوہرو ں اور سسرالیوں کے رویہ سے تنگ 230خواتین نے شوہروں سے علیحدگی ، خرچہ نان نفقہ اور سامان جہیز واپس لینے اور 85مردوں نے روٹھی بیو ئیوں کو آباد ہونے کیلئے دعوے دائرکیے، فیملی عدالتوں نے دعوے سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ فروری میں سسرال والوں اور شوہروں کے رویے سے تنگ آ کر شوہروں سے الگ ہونے کیلئے الگ الگ دعوے دائر کئے جن میں خواتین کا موقف تھا شادی کے بعد کچھ عرصہ تک شوہروں کو رویہ درست رہا بعد میں ان کا رویہ بدلتا گیا علیحدگی دی جائے ، رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ فروری میں85مردوں نے اپنی روٹھی بیو ئیوں کو منانے کیلئے دعوے دائر کئے جن میں موقف تھا بیو ئیوں کی ہر جائز خواہش کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی اچھے تعلقات قائم کئے ، اب یہ روٹھ گئی ہیں جن کو منانے کیلئے قریبی عزیزوں رشتہ داروں اور بزرگوں کو بھیجا لیکن یہ نہ مانیں۔
سسرالیوں سے تنگ 230خواتین کے شوہروں سے علیحدگی کے دعوے
Mar 02, 2023